ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی جی لوگ روزگارچاہتے ہیں،تقریرنہیں:سونیاگاندھی

مودی جی لوگ روزگارچاہتے ہیں،تقریرنہیں:سونیاگاندھی

Thu, 08 Feb 2018 11:15:48    S.O. News Service

نئی دہلی، 07 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان بدھ کو پی ایم مودی نے لوک سبھا میں قریب ڈیڑھ گھنٹے کی تقریرکی، نعرے بازی کے درمیان پی ایم مودی نے کانگریس پر جم کر نشانہ لگایا اورکہاہے کہ ہم کانگریس کلچرکو بدل کرملک کوآگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم کی تقریر پر حزب اختلاف کا ردعمل بھی سامنے آیاہے۔سونیاگاندھی نے کہا کہ اس تقریر میں کچھ بھی نیانہیں تھا،لوگوں کی دلچسپی روزگار میں ہے، لوگ روزگارکے بارے میں سننا چاہتے تھے۔راہل گاندھی نے بھی اس تقریرپروزیراعظم کو نشانہ بنایا۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہاہے کہ ہمارے وزیر اعظم 70 سال کے بارے میں بات کر رہے ہیں، وہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم ہیں، نہ کہ اپوزیشن لیڈر۔اس طرح کی باتیں انہیں عوامی اجلاسوں میں کرنی چاہیے۔


Share: